Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا صدر پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کا صدر پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
عمران خان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر خود مستعفی ہوجائے ، نہیں تو صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک بھی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش ائند قرار دے دیا۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد معاملہ اب الیکشن کمیشن کی کورٹ میں ہے جبکہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ صدر خود مستعفی ہوجائے ، نہیں تو صدر کے خلاف مواخذہ کی تحریک بھی آسکتی ہے، موجودہ حکمران اتنے بے بس ہے کہ اپنی مرضی سے اپنے استعفی کا اختیار بھی نہیں رکھتے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹیڈ صدر آئینی زمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے جعلی وزیراعظم کے کہنے پر ریفرنسز بھیج کر سپریم کورٹ کو ماورائے آئین دبائوں مین لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر کا آرڈینس اور ریفرنس دونوں آئین کے خلاف ہےجبکہ ایسے نا اہل شخص کو صدارتی عہدے پر بیٹھے کا کوئی جواز نہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا کہ اوپن بیلٹ آرڈینس نے عدلیہ اور قوم کا وقت ضائع کیا ہے،ابھی تک تو محسوس ہورہا تھا کہ حکومت کے سینے میں دل نہیں لیکن اب محسوس ہورہا کہ ان کی انکھو میں شرم و حیاء بھی نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے موجودہ فیصلے نے الیکشن کمیشن کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن حقیقی معنوں میں ثابت کرنے کی کوشش کریں گا کہ وہ ایک با اختیار ادارہ ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے والے سرکاری افسران سے پیدا ہونے والی صورت حال پر سوموٹو نوٹس لے جبکہ سپریم کورٹ ملک میں آنے والے انتخابات کی شفافیت کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر