
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نیب کی طرح الیکشن کمشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن سے استعفیٰ کے حکومتی مطالبہ کو مضحکہ خیز، غیرآئینی،غیرقانونی اور آئینی ادارے کی توہین قرار دے دیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفیٰ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے ڈسکہ میں 20 پرائیذائیڈنگ افسران کو اغواکیا ووٹ چوری کیا جبکہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے سینٹ اجلاس میں نوٹوں کی منڈی لگائی اوراپنے ’اے ٹی ایمز‘ کو جتوایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس کے 23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاونٹس سٹیٹ بنک نے پکڑے اور اب تک چھپائے ہوئے ہیں جبکہ استعفیٰ وہ دے جس نے فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے الیکشن کمشن کو جواب نہیں دیااورمفرور ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کی ہے جبکہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس پر بائیس کروڑ عوام عدم اعتماد کرچکے ہیں یا جو پارلیمان کا اعتماد کھو بیٹھا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ دے جو سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن کے زیرسماعت مقدمے کے دوران الیکشن کمشن کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News