پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما احسن اقبال نے حکومت پرشدید تنقید کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹرپراپنےایک پیغام میں کہا کہ یہ غیر آئینی آرڈیننس ہے جبکہ منی بل صرف قومی اسمبلی کے ذریعہ نافذ کیا جا سکتا ہے اور پی ایم ایل این اسے چیلنج کرے گی۔
احسن اقبال نے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تشہیرکے لئے تو کارکردگی درکار ہوتی ہے ، کس بات کی تشہیر ہوگی؟ مہنگائی کتنی کی؟
احسن اقبال نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بے روزگاری کتنی پیدا کی؟ غربت میں کتنا اضافہ کیا؟ بجلی اورگیس کے بل کتنے مہنگے کئے؟ متوسط طبقہ پہ کس قدربوجھ ڈالا؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا غریب کا چولھا کیسے بجھایا؟ کشمیر کا سودا کتنے میں کیا؟ ملک کی خودمختاری داؤ پہ؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News