
پاکستان اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے پر جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے کو شایہ نشان انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں برس 2021 میں پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 70 برس مکمل ہو جائیں گے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہپاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئے تھے، باہمی سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر سرکاری طور پر ایک مجازی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تقریب کا انعقاد کل بیک وقت بیجنگ اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجازی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ چین کی نمائندگی چینی اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی چین کی نمائندگی کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس تاریخی سنگ میل کی تکمیل پر دونوں ممالک سال بھر تقریبات کا سلسلہ گرمجوش انداز میں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News