اداکار منظر صبہائی کا اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثمینہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
اداکار منظر صبہائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نے اداکارہ ثمینہ احمد کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
منظر صبہائی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں کہا کہ وہ اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت اپنی اہلیہ ثمینہ احمد سے کرتے ہیں۔
منظر صہبائی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری ثمینہ کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اداکار نے ثمینہ احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ وہ عورت ہیں، میں جس سے اس دُنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور اگلے جہاں میں بھی کرتا رہوں گا۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔
گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔
واضح رہے کہ70 سال سے زائد عمر رکھنے والے منظر صہبائی کی ثمینہ احمد سے شادی 4 اپریل 2020 کو انجام پائی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News