
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام یکجہتی اور فرقہ واریت کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مدارس دینیہ اور عصری تقاضے کے موضوع پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے جبکہ نظام تعلیم کو نظام تربیت کے ساتھ بھی جوڑنا ضروری ہے
طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ دینی مدارس ہوں یا کوئی اور اسکول مقصد کردار اور شخصیت سازی ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام طاہر القادری نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ ایک تعلیم یافتہ اور باکردار نسل تیار کر سکتا ہے، مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کو بھی سائنس،انجینئرنگ کے شعبوں میں آنا چاہیے۔
اس موقع پر 250 سے زائد شہروں سے علماء و مشائخ نے کانفرنس میں آن لائن شرکت کی جبکہ مفتی ارشد القادری،علامہ مفتی قاسم علوی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،مفتی عبد القیوم ہزاروی،ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی،مفتی محمد بدر الزماں،مفتی محمد شبیر انجم نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News