صدف کنول نے شہروز کو علیزے شاہ کے ساتھ کام نہ کرنے کا کیوں کہا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے اپنے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق علیحدگی اختیار کرنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی جانی مانی جوڑی نے 2018 میں ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا ارادہ کیا تھا جس کی شُوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
2018 میں فلم کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق سائرہ اور شہروز کی فلم دو نوجوانوں کے مابین غیر مشروط محبت کی کہانی ہے جنہیں اپنے حالات کی وجہ سے الگ ہونا پڑتا ہے۔
فلم میں بھارتی اداکار انکور راٹھی اہم کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ ممبروں میں شاہزین راحت ، آدی ، موہی ابڑو ، سبینہ اور عامر قریشی شامل ہیں۔
اداکار شہروز سبزواری کا فلم میں کام کرنے کے فیصلے پر پچتھاوے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی غلط انتخاب نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی غلط انتخاب نہیں کیا کیونکہ میں کوئی بھی کام شروع کرنے سے قبل بسم اللہ کہتا ہوں اور بہتر سے بہتر دینے کی کوشش کرتا ہے۔‘
شہروز نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے تین فلموں کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ تھی۔
اداکار شہروز نے بتایا کے فلم کا ایک آخری گانا رواں ماہ شُوٹ کیا جائے گا۔
فلم کے ریلیز کے حوالے سے اداکار شہروز نے بتایا کہ اگر عالمی وبا کی صورتحال نہ ہوتی تو کچھ فلمیں اب تک ریلیز کی جاچکی ہوتیں تاہم اداکار نے فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News