پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارم اختر کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکارہ ارم اختر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں جہاں اُن کے ساتھ ان کے بیٹے بھی خصوصی مہمان تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارم اختر مارننگ شو کے سیٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔
تاہم اداکارہ ارم اختر کی بیٹے کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہیں۔
وائرل تصویریں ارم اختر اور اُن کے بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہیں۔
دوسری جانب اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی مقبول ترین ڈرامے، ٹیلی فلمز اور اشتہارات کیے۔
ارم اختر نے کئی ڈراموں میں مرکزی کردار بھی ادا کیے جن میں ’کبھی آئے نہ جدائی‘، ’شکن‘، ’یاد پیا کی آئے‘اور ’کاغذ کے پھول‘ شامل ہیں۔
اداکارہ ارم اختر کے دیگر ڈراموں میں ’ادھورا بندھن‘، ’خوشبو کا گھر‘، ’کہاں ہو تم‘، ’جیٹھانی‘ اور ’مانا کا گھرانا‘ شامل ہیں۔
دوسری جانب ان دنوں ارم اختر اُن کے حالیہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے محسن‘، ’دل موم کا دیا‘ اور ’امید‘ کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔
واضح رہے کہ ارم اختر نے 1990ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
