وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ براہ کرم مساجد میں عبادات کےدوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’شب برأت اللہ سے معافی مانگنے کی رات ہے، آج کی رات کروڑوں فرزندان توحید مساجد، گھروں میں مصلۂ عبادت پر مغفرت کی دعائیں مانگیں گے۔
شب برات اللہ سے معافی مانگنے کی رات ہے۔ آج کی رات کروڑوں فرزندان توحید مساجد، گھروں میں مصلہء عبادت پر مغفرت کی دعائیں مانگیں گے۔ کوروناSOPs پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور کورونا وباء سے چھٹکارے کیلئے رب کے حضور دعا مانگیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 29, 2021
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی اور کورونا وباء سے چھٹکارے کےلئے رب کے حضور دعائیں مانگیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News