پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کابھرپور مقابلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں 7 ووٹ مسترد کیے جانے پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی نے فاروق ایچ نائیک ، نئیر بخاری اور لطیف کھوسہ پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دےدی۔
اس موقع پر مسترد شدہ ووٹ پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 7 ووٹوں پر ڈاکہ پی ڈی ایم کو تقسیم کرنے کی ناکام سازش ہے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی، پیپلز پارٹی کو کمزور نہ سمجھائے ، ووٹ پر ڈاکہ کو پارلیمنٹ کی اندر اور باہر ہر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
