واٹس ایپ ڈیٹا محفوظ رہے گا یا نہیں، واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اہم اعلان
واٹس ایپ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق...
واٹس ایپ
واٹس ایپ نے صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی جانب سےبذریعہ ٹوئٹ واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے ۔
Another attempt to steal your WhatsApp account: "prove that you're a human sending the code you've just received from WhatsApp, or your account will be disabled tomorrow".
AdvertisementPlease. Please. Please. Be careful and enable the Two Step Verification in WhatsApp Settings > Account! https://t.co/yKvj2zaVnR
— WABetaInfo (@WABetaInfo) March 30, 2021
عالمی سطح پر مقبول ترین میسیجنگ ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کے ٹوئٹ کے مطابق، صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں تصدیق کے لیے ایک مخصوص کوڈ بھیجنا ہوتا ہے ۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کوشش کے دوران صارف کو ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کیجیے یا پھر آپ کا اکاؤنٹ کل غیر فعال کردیا جائے گا۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی میسیج صارفین کو نہیں بھیج رہا۔
تاہم اس لیے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ‘ٹو اسٹیپ ویری فکیشن’ کے فیچر کو فعال کریں۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ واٹس ایپ سپورٹ کی جانب سے آپ سے کبھی بھی 6 ہندسوں کا کوڈ طلب نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ 6 ہندسوں کا کوڈ طلب کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News