ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کے نام دو بڑے اعزاز
پاکستان کی معروف ٹک ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کے نام دو...
پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنے فالوورز کے لیے خصوصی ویڈیو شیئر کی۔
کنول آفتاب نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اُن تمام 12 ملین فالوورز کا شکریہ ادا کیا جو اُنہیں سپورٹ کررہے ہیں۔
کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔
دوسری جانب کنول آفتاب کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ انسٹاگرام پر موجود اُن کے اکاؤنٹ کو بھی ایک اعشاریہ دو ملین یعنی 12 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News