
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ موثر ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں کے سربراہان کو بھجوادی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ٹیلیفونک رابطے میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ مؤثر ہوسکتا ہے، لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News