
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پولیس رویہ میں تبدیلی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ضلع قصور میں واقع کورونا ویکسینیشن سینٹر، اراضی ریکارڈ سینٹر اور تھانہ بی ڈویژن کا دورہ کیا جہاں صوبائی وزیر تعلیم نے تھانہ بی ڈویثزن دورہ کے موقع پر فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم اور حوالات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کورونا ویکسینیشن سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں آئے شہریوں سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا جبکہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں دی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ شہریوں کی آسانی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،ضلع میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام جلد شروع کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News