
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ برائے مہربانی احتیاطی تدابیرپرلازمی طور پرعمل کریں
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنےایک بیان میں عوام سے احتیاطی تدابیراپنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی احتیاط نہ صرف آپ کوبلکہ دیگرلوگوں کو بھی محفوظ بنائےگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گذشتہ24 گھنٹوں میں 1 مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 4487 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11134 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہےاوراب تک کی مجموعی تعداد 3253184 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ سندھ میں اس وقت 4356 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 4070 گھروں میں ،8 مریض آئسولیشن مراکز میں جبکہ 278 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 249 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جن میں سے اس وقت 39 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 112 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 255511 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے 293 نئے کیسز میں سے 128 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ضلع شرقی 61 ، ضلع جنوبی 37 ، ضلع وسطی 14 ، ملیر9 ، ضلع کورنگی 5 اورضلع غربی سے 2 نئے کیسزرپورٹ ہوئےہیں جبکہ حیدرآباد18 ، گھوٹکی 15 ، میرپورخاص 13، شہید بینظیرآباد13 ، مٹیاری 10، ٹھٹہ 7 ، خیرپور7، ٹنڈو محمد خان 6 ، قمبر6 ، سجاول 5 ، نوشہروفیروز4 ، جیکب آباد3 ، جامشورو3 ، لاڑکانہ 1 اور سکھر سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News