صنم جنگ اور ان کے شوہر سے متعلق ایک بار پھر سوشل صارفین کی جانب سے سوالات
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اوراداکارہ صنم جنگ اور ان کے...
پاکستانی شوبز انڈسڑری کی نامور اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا اپنے شوہر قصام سے علیحدگی کی خبروں سے متعلق بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنم جنگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہےجس میں اداکارہ کو نجی پروگرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
صنم جنگ کا انٹرویو کے دوران قصام سے علیحدگی کی افواہوں سے متعلق کہنا ہے کہ ’سب لوگ پریشان ہیں کہ ہم دونوں ساتھ کیوں نہیں رہتے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں اپنی جاب میں مصروف ہیں۔
اداکارہ نے پروگرام میں بتایا کہ قصام امریکا میں ہے اور وہ بھی جَلد امریکا منتقل ہو جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’علیحدگی کی افواہیں سنتے ہی انہیں اور اُن کی ساس کو کئی کالز موصول ہوئیں جن میں اُن سے لوگ افسوس کا اظہار کر رہے تھے کہ قصام نے دوسری شادی کر لی ہے۔
جبکہ اُن کے شوہر بھی اس صورتحال سے پریشان تھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔
صنم جنگ کا ہنستے ہوئے بتانا تھا کہ ’اُن کے شوہر نے انہیں فون کر کے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے جس پر اُن کا جواب میں کہنا تھا کہ اچھا ہے تم ہی بد نام ہو رہے ہو میں تو نہیں ہو رہی بدنام، کوئی بات نہیں ۔‘
صنم جنگ کا مزید کہنا ہے کہ اُن کی شوہر سے علیحدگی سے متعلق خبروں نے اُنہیں بہت پریشان کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News