کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر مسافروں ٹرینوں کو ایک مرتبہ پھر تین ہفتے کے لئے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے باوجود کورونا کیسز میں دن بہ دن اضافے دیکھنے میں آ رہا ہے، بڑھتے کیسز کے باعث اگلے دو روز میں مسافر ٹرینوں کی بکنگ 50 فیصد کردی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اگلے ہفتے بھی کورونا وائرس کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں بند کردی جائیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت بھی کروونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
