مجھے شادی میں کوئی نہیں بلاتا، حرا مانی
معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے سادگی سے کینسر متاثرہ بچوں کے ساتھ سالگرہ منا کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر شوکت خانم اسپتال میں منائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری یہ سالگرہ بہت خوبصورت گزری ، سب بہت خالص تھا مجھے کسی چیز کی ٹینشن نہیں تھی۔
اداکارہ نے لکھا کہ سارا وقت اس پریشانی کے بغیر گزرا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ کسی رشتہ دار نے کھانا نہیں کھایا یا کوئی مجھ سے ناراض تو نہیں ہو گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاہم اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کو ان بچوں کے ساتھ وقت بِتانے کا موقع دیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ اللہ کی رحمت سے کم نہیں کہ میں نے معصوم فرشتوں کے ساتھ وقت گزارا۔
اداکارہ حرا نے بتایا کہ میں کینسر سے متاثرہ بچوں سے صبر اور برداشت سیکھا اور ان بچوں کے والدین سے اللہ پہ بھروسہ کرنا سیکھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News