Advertisement
Advertisement
Advertisement

 ہم ہمسایوں کے ساتھ امن و رابطوں کا فروغ چاہتے ہیں، وزیرخارجہ

Now Reading:

 ہم ہمسایوں کے ساتھ امن و رابطوں کا فروغ چاہتے ہیں، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و ترقی کیلئے کردار اداکرتا رہا ہے اور ہم ہمسایوں کے ساتھ امن و رابطوں کا فروغ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خطے کے امن و سلامتی کے موضوع پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی علاقائی تنازعہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہتے ہیں، دنیا گلوبلائزیشن کی بجائے واحد عالمی طاقت کے زیر اثر نظر آرہی ہے جبکہ ‏ماضی کی سائنس فکشن آج حقیقت بن چکی ہے گزشتہ سالوں میں عالمی سیاسی میدان میں بڑی تبدیلیاں آئیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں طاقت کا محور تبدیل ہورہا ہے جبکہ دنیا میں نئے سٹریٹیجک پارٹنرشپ بن رہے ہیں اور دنیا میں نئے و جدیدی آلات و ٹیکنالوجیز سامنے آرہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرحد پار سے دہشتگردی کو ہوا دیا جارہا ہے، نئے پاکستان میں قیادت کا فوکس اکنامک سکیورٹی پر ہے

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی خوشحالی کا منصوبہ ہے، ہم افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے جبکہ ہم نے افغان امن عمل میں مصالحت کاری کا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے لیے رائے شماری کرائی جائے جبکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر