Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسینہ آپا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Now Reading:

حسینہ آپا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان کی نامور ڈرامہ وناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نویس اور مکالمہ نگارحسینہ معین کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد میں ادا کی گئی۔

حسینہ معین کے جنازے میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ سمیت دیگر شعبہ جات کے لوگوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔

معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی نامور ڈرامہ وناول نگار حسینہ معین انتقال کر گئی تھی۔

Advertisement

پی ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ نویس کا اعزاز اپنے نام کرنے والی حسینہ معین نے جامعہ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرزکیا۔

حسینہ معین نے پی ٹی وی کے لیے بہت سے یادگار ڈرامے لکھے جن میں شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ شامل ہیں۔

حسینہ معین کی لکھی ہوئی پاکستانی فلموں میں پہلی فلم ’یہاں سے وہاں تک‘ تھی جس میں وحید مراد نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

حسینہ معین نے معروف بھارتی اداکار اور پروڈیوسر ’راج کپور‘ کی خواہش پر ان کی فلم ’حنا‘ کے لیے مکالمے تحریرکیے جس میں زیبا بختیار نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر