حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 مارچ، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر کی عورتوں کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ پیغام میں مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے دنیا بھر کی خواتین کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی جانب دلانا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق ہی نہیں، عورت تو بہت دور کی بات ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News