
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ 506 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 407 پر بند ہوئی جبکہ تیزی کے باعث آج مارکیٹ میں آج 1 عشاریہ 13 فیصد کا کام ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کمی کے بعد 91 ہزار 992 روپے ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 155.97 سے کم ہو کر 155.85 روپے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے جمعہ کو مارکیٹ 44ہزار 901 پر بند ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News