
انجینیئر لُو اوٹنز 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے موسیقی میں دو مرتبہ انقلاب برپا کرنے والے لُو اوٹنز کا تعلق ہالینڈ سے تھا۔
لُو اوٹنز 1926 میں پیدا ہوئے اور ہالینڈ پر جرمن قبضے کے دوران نوجوانی میں انہوں نے نازی فوج کے جیمرز کو بائی پاس کرنے والا ریڈیو بنایا۔
انجینیئر لُو اوٹنز نے نہ صرف کیسٹ ٹیپ ایجاد کی بلکہ سی ڈی کی تیاری میں بھی اُن کا مرکزی کردار تھا۔
جنگ کے بعد انہوں نے انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور بیلجیئم میں فلپس کی فیکٹری میں کام کا آغاز کیا۔
واضح رہے کہ لُو اوٹنز نے پرانے طرز کی بڑی بڑی ریلوں والے ٹیپ ریکارڈر سے تنگ آکر انہوں نے کیسٹ ٹیپ ایجاد کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News