
آج کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وہ سات کون تھے جنھوں نے ساتھ نہیں دیا، سینیٹ میں پی ڈی ایم ارکان کی تعداد 51 تھی ، مگر ان کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو صرف 42 ووٹ ملے ۔
7 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ سینیٹ میں حکومتی سینیٹرز کی تعداد 47 ہے مگر ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار مرزا محمد آفریدی کو ووٹ ملے 54 ووٹ جو کہ عددی اعتبار سے 7 ووٹ زیادہ ہیں۔
سینیٹ میں اپوزیشن کی تعداد 51 تھی مگر عبدالغفور حیدری کو صرف 44 ووٹ ملے، فرق یہاں بھی سات ووٹوں کا رہا۔
کیا یہ 7 ارکان وہی تھے جن کے ووٹ پہلے مسترد ہوئے؟ کیا ان 7 نے اپنے ووٹ جان بوجھ کر مسترد کرائے؟ کیا اپوزیشن ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرے گی؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News