Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے پاکستان میں کوئی سننے والا نہیں ہے، شیری رحمان

Now Reading:

نئے پاکستان میں کوئی سننے والا نہیں ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی سننے والا نہیں ہے، غریب طلباء کی فریاد  کابینہ کے بند کانوں پر ضائع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی سننے والا نہیں ہے ،یہ طلباء مہینوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں موجودہ اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پی ایم سی آئل کے سامنے جہاں بلوچستان اور فاٹا کے طلباء 12 دن سے احتجاج کر رہے ہیں ، ان کے جائز مطالبات کو بے رحمی کے ساتھ نظرانداز کیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران  نوجوان طالب علم عارف بھوک ہڑتال سے بے ہوش ہو گیا حالانکہ وہ بنوں سے اسلام آباد آیا تھا کہ شاید اس کی میڈیکل کالج میں نشت بہال ہو گئی ہوگی۔

شیری رحمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ شرم کرو، اس نوجوان کا کیا قصور ہے کہ یہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گیا؟

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ ان کو ایک ڈیپارٹمنٹ سے لے کر دوسرے ڈیپارٹمنٹ تک پھینک دیا جارہا ہے کیونکہ ان کی 364 میڈیکل کالج کی وظائف ایچ ای سی نے چھین لی ہیں۔

Advertisement

 پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ کابینہ میں کسی نے ان سے بات نہیں کی ایچ ای سی جیسے اداروں کو آرڈیننس کے ہتھوڑے سے توڑ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر