Advertisement

وفاقی کابینہ میں بڑی ردوبدل، شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں جبکہ حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو وزیر توانائی بنا دیا گیا ہے، شبلی فراز کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے وزارت اطلاعات واپس لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے  جبکہ عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Next Article
Exit mobile version