
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید پیکیج دینے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کے بدلے عید پیکیج دینے کی تجویز دے دی، عید پیکیج کے تحت ملازمین کو 8 ارب روپے اضافی فراہم کیے جائیں گے۔
عید پیکیج کے تحت ملازمین کو دو ماہ مئی اور جون کی تنخواہ 25 فیصد اضافے کیساتھ دے سکتے ہیں۔
یہ تجویز محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخا ری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایپکا کو دی گئی۔
سرکاری ملازمین کو بتایا گیا کہ نئے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا جائے گا۔
اجلاس میں ایپکا قائدین نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد حکومتی تجویز پر ردعمل دیں گے۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازمین نے چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد اضافی تنخواہ کے ساتھ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News