
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور پر امن ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام خط لکھا جس میں انھوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پاکستانی عوام کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خط میں کہا کہ وبا کو محدود کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں، سندھ میں مثبت کیسز کا تناسب کافی کم ہے اور ہمیں اس قدر مستحکم صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں چند شرپسند عناصر ناجائز احتجاج اور دھرنے کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قیام امن میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا واضح موقف ہے کہ قانون کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خط میں مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کی معاون اور مددگار رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News