پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھائی سال کی کارکردگی پر عمران صاحب کو فخر نہیں شرم آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال میں مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کردی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ان ڈھائی برسوں میں آٹا 35 سے 100 روپے کلو اور چینی 52 سے 120 روپے کردی، اس کارنامے پر آپکو فخر نہيں شرم کرنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ڈھائی سال میں ایک کروڑ میں سے ایک نوکری بھی نہیں ملی جبکہ ڈھائی سال میں 5 کروڑ لوگوں کو غریب کرنے پر اور پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر نہ دینے پر فخر نہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈھائی سال میں 40 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے جبکہ ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
