پنجاب کے اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے صوبے کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا اور امتحانات کا سلسلہ 25 جون تک جاری رہے گا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپر پچاس نمبر کا ہوگا جبکہ پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کئے جائیں گے جبکہ گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہوں گی۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
