
پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم نے 274رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے 103رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور قومی کپتان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اس کے علاوہ امام الحق 70،محمد رضوان 40،شاداب خان33فخر زمان8،فہیم اشرف 5،دانیال عزیز3اورآصف علی 2رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کا اشکار کیا جبکہ محمد حسنین اورفہیم اشرف نے میزبان ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں شاہینوں کو 274 رنز کا ہدف دیا، جو قومی ٹیم نے میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈرڈیوسن ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ ملر نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقی بالر اینرک نے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News