Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے؟

Now Reading:

کیا روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے؟
ویکسین

ماہ رمضان میں مسلمان دن کے اوقات میں کھانے پینے سے اجتناب برتتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی علما اور برطانیہ کے صحت عامہ کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروس کے رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے اور اس کے لیے انھیں روزہ چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مذہب اسلام کی تعلیمات کے مطابق روزہ اختیار کرنے والے مسلمانوں کے صبح صادق سے مغرب تک ’جسم میں کچھ بھی داخل کرنے‘ یعنی کھانے پینے کی ممانعت ہوتی ہے۔

لیکن برطانیہ کے شہر لیڈز کے ایک امام قاری عاصم کا کہنا ہے کہ کیونکہ کورونا کی ویکسین جسم میں خون کے بہاؤ کے بجائے جسم کے پٹھوں میں لگائی جاتی ہے اور اس میں کوئی غذائیت نہیں ہے اس لیے اسے لگوانے سے روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم برادری کو میرا پیغام ہے کہ اگر آپ ویکیسن لگوانے کے اہل ہیں اور آپ کو رجسٹریشن نمبر کے تحت ویکسین لگوانے کا دعوت نامہ مل چکا ہے تو آپ کو خود سے یہ سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کورونا کی ویکیسن لگوائیں گے جس کی کورونا کے وبائی مرض کے خلاف افادیت ثابت ہو چکی ہے اور یہ آپ کو اس سے محفوظ رکھ سکتی ہے یا آپ کورونا کا شکار ہونے کا خطرہ مول لیں گے جو آپ کو کافی بیمار کر سکتا ہے، اور آپ ممکنہ طور پر رمضان کے تمام روزے چھوڑ کر علالت کے باعث ہسپتال داخل ہو سکتے ہیں۔‘

Advertisement

نوٹنگھم اور برائٹن کے علاقوں میں نیشنل ہیلتھ سروس نے اپنے چند ویکسین سینٹرز میں ویکسین لگانے کے اوقاتِ کار میں اضافہ کیا ہے تاکہ مسلم افراد اپنا روزہ افطار کرنے کے بعد آ کر ویکسین لگوا سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ بہت سے مسلم افراد رمضان کے مہینے کے دوران اپنی کورونا ویکسین لگوانے پر تشویش کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ٹیکہ لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ اس کو غدائیت کے طور پر نہیں تصور کیا جاتا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کی الہامی کتاب قرآن میں کہا گیا ہے اپنی جان بچانا سب سے اہم ہے، ایک شخص کی جان بچانا تمام انسانیت کی جان بچانا ہے۔ یہ مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنی ویکسین لگوائے۔

برطانیہ میں چند مساجد کو بھی ویکسین سینٹرز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ برطانیہ کی اقلیتی مسلم برادری میں ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر