پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن و اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اس یادگار تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بہن سنبل شاہد جلدی سے اُٹھ جاؤ، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’خُدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘
بشریٰ انصاری کی اس جذباتی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔
سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
اداکارہ اسما عباس نے بھی مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔
قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی طرح اُن کی بہن سنبل شاہد بھی کئی نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
