
پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی، سرجری بند کردی گئی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کردیا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کیا گیا ہے، اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈی، سرجریز 10 روز تک بند کی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں، تمام اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سرجریز کی جائیں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی اور 20 اپریل کے بعد او پی ڈی کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہر کے سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ہیں۔
لاہور کے دو بڑے اسپتالوں میو اسپتال اور سروسز اسپتال میں کورونا کے مزید مریضوں کے لیے جگہ بھی دستیاب نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News