Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی لڑائی، ویڈیو وائرل

Now Reading:

ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی لڑائی، ویڈیو وائرل

ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس ایئرلائن کا جہاز اُڑان بھرنے کے لیے تیار ہی تھا کہ خواتین مسافروں کے درمیان بیگز رکھنے اور نشستوں کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی اور بالوں سے گھسیٹا۔

تیونس میں خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں خواتین نے ایک دوسرے کو بالوں سے گھسیٹ کر مارا ہے۔

استنبول سے تیونس جانے والی پرواز میں خواتین مسافروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

Advertisement

ہوائی جہاز کے عملے اور دیگر مسافروں نے بہ مشکل خواتین کو قابو میں کر کے جھگڑا نمٹایا ۔

تاہم اس دوران پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

اس حوالے سے تیونس ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں مسافر خواتین کے جھگڑوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عملے نے صورت حال پر قابو پالیا تھا۔

تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

خواتین مسافروں کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر