Advertisement

کے پی کے حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کے پی کے حکومت نے  ضم شدہ اضلاع کے عوام کے لئے بڑے تحفے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی طرف سے 1 ارب 27 کڑور روپے فنڈ  قبائلی اضلاع کے لئے منظور ہوا ہے۔

ڈاکٹر ہشام انعام نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندان اس منصوبے میں سر فہرست ہوں گے۔

ہشام انعام اللہ خان آج وزیرستان سے پروگرام کا آغاز کریں گے اور اس پروگرام کے تحت 10 ہزار سے زائد خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 1400 سے زائد غریب خاندانوں میں کارگو لوڈر تقسیم کیے جائیں گے۔

Advertisement

ہشام انعام اللہ نے یہ بھی کہا کہ 703 معذور افراد کو برقی اور 9 ہزارمعذوروں کو وئیل چیئر دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر ہشام کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی 24 ہزار سے زائد خواتین کو بھی با روزگار بنانے کا فیصلہ کر دیا ہے ،جس میں خواتین کو برقی سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سات سو سے زائد خاندانوں میں فصل کاٹنے والی مشینیں تقسیم کی جائیں گے جبکہ سات سو سے زائد افراد کو آٹا پیسنے والی برقی چکیاں بھی دی جائیں گی.

ڈاکٹر ہشام انعام نے کہا کہ خصوصی بچوں کے تعلیم کے لئے قبائلی اضلاع میں اسکول بنائیں گے۔

سیکیورٹی فورسز، عدلیہ، میڈیا ہم سب ایک ہیں امن لانے کے لئے عوام کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان  نے مزید کہا کہ پٹھان، پنجابی سب ایک ہیں ریاست کے ساتھ تعاون کریں ،عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ہم ترقی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعلیٰ بلوچستان نے11اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا
پاکستان میں تمباکو پر عائد ٹیکسز کی شرح ڈبلیو ایچ او کے رہنما ضوابط سے کم
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version