
ایس ای سی پی نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ریگولیشنز میں ترامیم تجویز کر دی جس کا مسودہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے ترامیم مسودہ کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ریٹ ریگولیشنز میں ترامیم کا مقصد پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرتے ہوئے مزید سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
ترامیم کے ذریعے روایتی رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ماڈل میں جدت لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی اسکیمیں شروع کرنے کے لئے ریٹ ماڈل فراہم کیا گیا ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ترامیم سے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News