Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم

Now Reading:

عدالت کا احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم

عدالت  نے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

عدالت نے احد چیمہ کو درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  دس ،دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

وکیل درخواست گزار امجد پرویز نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ سوا تین سال پہلے ان کو گرفتار کیا گیا ،وہ نوے دن جسمانی ریمانڈ پر بھی رہے پر ٹرائل جلد مکمل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا ہے کہ احد چیمہ کے وکلا نے 12 تاریخیں لی ہیں۔

Advertisement

احد چیمہ کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اب تو ٹرائل کرنے والے جج کا بھی تبادلہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم  اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احد چیمہ کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ، شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی خدمت کرنے والے قابل و محنتی افسر 3 سال 2 ماہ قید ناحق میں رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر