Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارت کی مدد کر کے ثابت کیا کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے،عدنان صدیقی

Now Reading:

ایدھی فاؤنڈیشن نے بھارت کی مدد کر کے ثابت کیا کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے،عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے عالمی وبا کی بدترین صورتحال میں بھارت کو کی جانے والی مدد کی پیشکش پر ایدھی فاؤنڈیشن کو خوب سراہا ہے۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔‘

Advertisement

اداکار نے کہا کہ ’یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارت کیلئے مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھارت میں کورونا کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ایمبولینس سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

اس حوالے سے عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر