Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل بتدریج جاری ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل بتدریج جاری ہے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کے لئے  ویکسینیشن کا عمل بتدریج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں پاک ایران مفاہمتی یادداشت پردونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تجارتی منڈیوں کا مقصد معاشی تعلقات کا فروغ اورسرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی فلاح ہے ،پہلےمرحلےمیں سرحدی مقامات پر 3 تجارتی منڈیوں کاقیام عمل میں لایا جائے گا اور پھر دیگر 3 سرحدی مقامات پر مشترکہ بازار قائم کیےجائیں گے۔

ملاقات میں پاکستان اورایران کےدرمیان بین السرحدی تجارتی منڈیوں کےقیام پر مفاہمتی یادداشت اور پاک ایران سرحدی امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

Advertisement

ان منڈیوں کا انتظام دونوں ملکوں کے مابین طے کردہ معاہدوں اورطریقہ کار کےتحت ہوگا۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھائی اوردوست شاہ محمود قریشی کے ساتھ زبردست ملاقات رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں  کورونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی خدمات قابل تحسین ہیں ،پاکستان میں کورونا وباء کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن  سمیت مؤثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کورونا  کے دوران عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر