Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، صادق سنجرانی

Now Reading:

سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے، صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے40 رکنی تجارتی وفد کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں وفد نے چیئرمین سینیٹ کو سابق فاٹا میں سرمایہ کاری اور کاروبار ی سرگرمیوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں تجارتی وفد نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہمیں قانون کے مطابق سہولت اور رعائت دینے کی بجائے مسلسل تنگ کر رہا ہے جس کی وجہ سے فاٹا کے انضمام کا ہمیں فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے۔

تجارتی وفد نے مزید کہا کہ صنعتوں سے وابستہ کاروباری طبقے کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے گئے ہیں۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی متعدد مواقع پر سابق فاٹا میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور صنعتوں کی ترقی کیلئے متعلقہ وزارتوں کو رعائت دینے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کا مقصد سابق فاٹا کے علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرز پر ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ سابق فاٹا کے سرمایہ کار اور تاجر اپنی توجہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز رکھیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تجارتی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سابق فاٹا کے لئے دی گئی چھوٹ پر عملدرآمد کرایا جائے گا اور انکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر