
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اب تک 50 لاکھ سے زائد ویکسین آچکی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں جنوری میں ویکیسن کی پانچ لاکھ خوراکیں آئیں جبکہ فروری میں پاکستان میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں آئیں۔
Snapshot – vaccine arrivals (doses)
Jan 500,000
Feb 700,000
Mar 1,060,000
Apr 3,000,000
May 6,700,000 [expctd]
Jun 6,300,000 [expctd]AdvertisementOf ~18.7 mln doses [rec'd & expected] until Jun, ~78% are via purchase by govt
2 mln doses administered so far; >117,000 doses in 1day (27 Apr)
— Faisal Sultan (@fslsltn) April 28, 2021
ویکسین کے حوالے سے فیصل سلطان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ مارچ میں ویکسین کی10 لاکھ 60 ہزار خواراکیں پاکستان آئیں جبکہ اپریل میں ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں۔
مئی میں ویکیسن کی 67 لاکھ خوراکیں جبکہ جون میں 63 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ 78 فیصد ویکیسن پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے جبکہ اب تک ویکیسن کی 20 لاکھ ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News