
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیلوں میں کسی قسم کے گروپ یا مافیا کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے چوبیس گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فیاض الحسن نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم سے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ( ایگزیکٹو) مظہر پنجوتھہ کو فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ایگزیکٹو کی معطلی کی سفارش فرائض میں غفلت برتنے پر کی گئی ہے۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جھگڑے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے تا ہم دونوں زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News