Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت کارڈ سے بیماری کے اخراجات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

Now Reading:

صحت کارڈ سے بیماری کے اخراجات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان
ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو صحت کارڈ سے بیماری کے اخراجات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صحت انصاف کارڈ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشیوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں،صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے 96 اضلاع میں اس وقت پروگرام جاری ہے، ہیلتھ کارڈ کے تحت تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ خاندان مستفید ہو رہےہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ اگلے 2 ماہ پنجاب کے 7 اضلاع کے تمام مستقل رہائشیوں کو صحت کارڈ دیں گے، جن میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، ساہیوال، پاک پتن اوکاڑہ ، مظفرگڑھ شامل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت سہولت انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پھیل رہا ہے، دسمبر تک پنجاب کے باقی اضلاع کو صحت کارڈ دے دیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ خیبرپختونخوا کے پورے صوبے کو کور کر چکا ہے، آزاد جموں کشمیر، فاٹا، تھرپارکر میں عام شہری صحت کارڈ سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے تقریباً 2 لاکھ 58 ہزار خاندان اور گلگت بلتستان کے تقریباً 3 لاکھ 28 ہزار خاندان ہیلتھ کارڈ اور مفت علاج سے مستفید ہو سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے ماڈل سٹی بنائیں گے، اسلام آباد اور جی بی کے ہیلتھ سسٹم میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر