
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امارات کے پاکستان اور بھارت دونوں سے اچھے تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امارات کے ذریعے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے ذریعے پاک بھارت بات چیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے، متحدہ عرب امارات کسی بھی حوالے سے کوئی سہولت کاری نہیں کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کا ایک دوست ملک ہے ، دیگر دوست بھی پاک بھارت دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نیوکلیائی طاقتیں ہیں جو جنگ تک نہیں جا سکتیں، دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا ایک ہی طریقہ مذاکرات ہیں، پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، یہ بھارت ہے جو مذاکرات سے بھاگ جاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اگر بھارت امن کی جانب ایک قدم اٹھائے گا تو ہم دو اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News