Advertisement
Advertisement
Advertisement

نفرت کی فصل بوئیں گے تو محبت کی ‏فصل نہیں کاٹیں گے، فواد چوہدری

Now Reading:

نفرت کی فصل بوئیں گے تو محبت کی ‏فصل نہیں کاٹیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ میں نفرت کی فصل بوئیں گے تو محبت کی ‏فصل نہیں کاٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ ہمارا کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدہ مکمل ہوگیا، حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے میں ہم نے قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی بات کی تھی وہ پوری ہوگئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن پر پرچے درج ہوئے ہیں تو وہ عدالت میں ‏جائیں گے جن پر قتل کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ نہیں سکتے پولیس اہلکار شہید ہوئے ان کو بھول ‏جائیں تویہ نہیں ہوسکتا۔

فواد چوہدری نے  یہ بھی کہا کہ شاہدخاقان نےجس طرح اسپیکرسےبات کی مذمت کرتاہوں یہ لوگ ذہنی معیار ‏کےاعتبارسےان عہدوں پر نہیں پہنچے ہیں آپ کو ایوان اور اسپیکر سے بات کرنے کی تمیز نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ‏شاہد خاقان سمیت دیگر کی اسلام نہیں اسلام آباد کیلئے لڑائی ہے انہوں نے ہر طرح حکومت ‏کوگرانے کی کوشش کی انہوں نے پی ڈی ایم کا مصالحہ بیچنے کی کوشش کی۔

Advertisement

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن ساتھ بیٹھے اصلاحات کی طرف بڑھیں ایسی باتیں کیوں ‏کرتے ہیں جس سے پارلیمنٹ کامذاق بنے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا عزم ہےپاکستان کو پروگریسو پاکستان بناناہے ‏مدینہ کی ریاست میں اختلاف رائے کو برداشت کیاجاتاتھا یہی وہ ریاست ہےجس کاخواب عمران خان ‏دیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر