Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے امریکا بدر نہیں کیا گیا، اداکارہ میرا

Now Reading:

مجھے امریکا بدر نہیں کیا گیا، اداکارہ میرا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اُنہیں امریکا بدر نہیں کیا گیا بلکہ وہ ہیوسٹن میں ہی کام کر رہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ میں شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن پہنچ چکی ہوں۔

میرا نے بتایا کہ نیو یارک کے اسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور امریکا چھوڑنے کی بھی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نہ مجھے پاگل خانے بھیجا گیا اور نہ ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کرلے۔

Advertisement

دوسری جانب شوبز پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا کہ میرا کے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

ریحان صدیقی کا کہنا تھا کہ میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں، اسی لیے انہیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ میرا کو لندن میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے

اداکارہ میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

واضح رہے اداکار عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر