پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے کہا ہے کہ این آر او کے لیے الٹے لٹک جائیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ہو یا شیخ مجیب پی پی نے ہمیشہ اپنے خاندان کا مفاد سوچا۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بینظیر اور میر مرتضیٰ کے قاتل بلاول زرداری اپنے گھر میں ڈھونڈیں۔ زرداری حکومت نے بینظیر کے قاتلوں کو بڑے عہدوں پر ترقیاں دی۔
خرم شير زمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا سفیر بن کر دنیا بھر کی توجہ کشمیر کی طرف مرکوز کرائی اورآج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر بات ہورہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بھٹو دور کے بعد پہلی دفعہ درست سمت میں جارہی ہے، وزیراعظم عمران خان آج لوگوں کو حقیقی طور پر روٹی کپڑا اور مکان فراہم کررہے ہیں۔
خرم شير زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی پی کی سازشیں ان کا ورثہ ہیں لیکن قوم ان دو نمبر سیاسی جماعتوں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے ان کی سازشیں ناکام ہونگی۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
