
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سینیئر صحافی اور پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم کے قاتلانہ حملے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کا سن کر انتہائی افسوس ہوا ہے واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن او امان کی یہ صورتحال تشویشناک ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ابصار عالم پر گھر کے باہر حملہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News