
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی گورنمنٹ میں گلگت بلتستان بہت ترقی کریگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہنزہ کے تاریخی طور پر مشہور التت فورٹ کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان صوبہ بننے جارہا ہے یہ سیاحت کیلئے بہت دلکش ہے اگر اس علاقے کو پروموٹ کیا جائے تو پاکستان کی سب سے خوبصورت جگہ یہ ہے اور ان شااللہ گلگت بلتستان کا ایک رول ہوگا
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے سلسلے میں دیامر بھاشا ڈیم پر چائنیز نے کام شروع کیا ہے اس سے علاقے میں روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہونگے اور علاقے میں ترقی ہوگی۔
شیخ رشید احمد کا چائنیز سیاحوں کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ویزہ سسٹم کو آن لائن کیا ہے اور جو بھی چائنیز یہاں آنا چاہے ہم انکو ویزہ دینگے۔
پاک چائنہ بارڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے چائنیز حکومت نے کافی پابندیاں لگائی ہیں اور انشااللہ پاک چائنہ بارڈر بہت جلد کھل جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News